13 اگست 2017 - 14:29
کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین نوجوان شہید

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین نوجوان شہید ہوئے جبکہ حملے میں 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت بھی واقع ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین نوجوان شہید ہوئے جبکہ حملے میں 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت بھی واقع ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران مسجد شہید اور 3 مکان بھی تباہ کردیے۔ ادھر شوپیاں کے ضلع زیناں پورا میں عسکریت پسندوں کے حملے میں  2 بھارتی فوجی ہلاک اور کیپٹن سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

قابض افواج نے شوپیاں کے ضلع زیناں پورا کے گاؤں آونیرا کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کیا کہ اس دوران ان پر فائرنگ شروع ہوگئی۔ جھڑپ کے دوران 2 بھارتی فوجی مارے گئے اور کیپٹن سمیت 6 زخمی ہوگئے۔

شوپیاں میں کشمیری مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ قابض افواج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئیے۔ دوسری جانب بانڈی پورہ کے علاقے حاجین میں بھی بھارتی پولیس کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 نوجوانوں کو شہید اور 565 کو زخمی کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲